ایمکومیں خوش آمدید
بانی کمپنی،ایمپریل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ 1931 ء میں قائم ہوئی جو کہ بجلی کے سامان کی تجارت میں مصروفِ عمل رہی ہے۔ پاکستان کے قیام کے فوراً بعد درآمدات کے متبادل کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے بانی کمپنی کے کفالت کنندگان نے بجلی کے سامان کی تیاری کی عرض سے ایک چھوٹا کارخانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
1951 میں ایمپریل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفاتر کے تہہ خانہ میں بجلی کے سامان کی پیداوار کی چھوٹی سہولت کا معمولی آغاز کیا گیا۔ مرحوم مسٹر عطاالرحمن( بانی مینجنگ ڈائریکٹر) کی ذاتی ذہنی سوچ اور کاوشوں سے سہولیات کو مسلسل بہتر بنایا جاتا رہا اور 1954 تک لاہور پاکستان میں الیکٹریکل ایکوپمنٹ کمپنی لیمٹیڈ (ایمکو) کے نام سے ایک مکمل فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔