ایمکو کا تعارف
بانی کمپنی،ایمپریل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ 1931 ء میں قائم ہوئی جو کہ بجلی کے سامان کی تجارت میں مصروفِ عمل رہی ہے۔ پاکستان کے قیام کے فوراً بعد درآمدات کے متبادل کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے بانی کمپنی کے کفالت کنندگان نے بجلی کے سامان کی تیاری کی عرض سے ایک چھوٹا کارخانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
1951 ء میں ایمپریل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفاتر کے تہہ خانہ میں بجلی کے سامان کی پیداوار کی چھوٹی سہولت کا معمولی آغاز کیا گیا۔ مرحوم مسٹر عطاالرحمن( بانی مینجنگ ڈائریکٹر) کی ذاتی ذہنی سوچ اور کاوشوں سے سہولیات کو مسلسل بہتر بنایا جاتا رہا اور 1954 ء تک لاہور پاکستان میں الیکٹریکل ایکوپمنٹ کمپنی لیمٹیڈ (ایمکو) کے نام سے ایک مکمل فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔
جاپان اور فرانس سے آنے والی مشینوں ، معلومات اور متحرک اشتراک سے مکمل انسولیٹر بنانے والے پلانٹ نے کام شروع کر دیا ۔قومی افاویت اور پاکستان میں الیکٹریکل مشینوں کی گو نا گو اور ہمہ وقت بڑھتی ہوئی ضرویات کو پورا کرنے کے پیش نظر 1965 ء میں سہولیات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام اقسام کے انسولیٹرز بشمول جن کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن کے لیے ضرورت ہوتی ہے کی پیداوار کی جائے۔ اس مرحلے پر ایسوسی ایٹڈ انجینئر زپرائیوٹ لمٹیڈ اور ایمپریل الیکٹرک کمپنی کے اشتراک عمل نے ایمکو کو مزید وسعت دی۔