بانی کمپنی،ایمپریل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ 1931 ء میں قائم ہوئی جو کہ بجلی کے سامان کی تجارت میں مصروفِ عمل رہی ہے۔ پاکستان کے قیام کے فوراً بعد درآمدات کے متبادل کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے بانی کمپنی کے کفالت کنندگان نے بجلی کے سامان کی تیاری کی عرض سے ایک چھوٹا کارخانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
1951 ء میں ایمپریل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفاتر کے تہہ خانہ میں بجلی کے سامان کی پیداوار کی چھوٹی سہولت کا معمولی آغاز کیا گیا۔ مرحوم مسٹر عطاالرحمن( بانی مینجنگ ڈائریکٹر) کی ذاتی ذہنی سوچ اور کاوشوں سے سہولیات کو مسلسل بہتر بنایا جاتا رہا اور 1954 ء تک لاہور پاکستان میں الیکٹریکل ایکوپمنٹ کمپنی لیمٹیڈ (ایمکو) کے نام سے ایک مکمل فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔
جاپان اور فرانس سے آنے والی مشینوں ، معلومات اور متحرک اشتراک سے مکمل انسولیٹر بنانے والے پلانٹ نے کام شروع کر دیا ۔قومی افاویت اور پاکستان میں الیکٹریکل مشینوں کی گو نا گو اور ہمہ وقت بڑھتی ہوئی ضرویات کو پورا کرنے کے پیش نظر 1965 ء میں سہولیات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام اقسام کے انسولیٹرز بشمول جن کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن کے لیے ضرورت ہوتی ہے کی پیداوار کی جائے۔ اس مرحلے پر ایسوسی ایٹڈ انجینئر زپرائیوٹ لمٹیڈ اور ایمپریل الیکٹرک کمپنی کے اشتراک عمل نے ایمکو کو مزید وسعت دی۔
1968 ء میں این جی کےNGK) (انسولیٹر ز جاپان کے ماہر اور قابل انجنیئرز کی رہنمائی میں نئے پلانٹ واقع لاہور شیخوپورہ روڑ لاہورکاقیام عمل میں آیا۔چونکہ الیکٹریکل سرامکس ایک انتہائی مخصو ص صنعت ہے ۔ جس کے لیے مہارت/ تجربہ اور محرک فارمولے اور ثابت شدہ معلومات درکار ہوتی ہیں اس لیے ایمکو نے (NGK)این جی کے جاپان جو کہ دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے مشہور انسولیٹرز بنانے والے ہیں کے ساتھ تکنیکی اشتراک کا 15 سالہ معاہدہ کیا۔(NGK )این جی کے اور پاکستانی انجیئنرز کی متحرک تائید سے ایمکو نے مقامی خام مال کے استعمال سے معیاری انسولیٹر کی پیداوار شروع کر دی۔
پلانٹ کی ٹیم اس وقت 600 تکنیکی ماہرین ،کارکنان اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار پاکستانی انجینیرز پر مشتمل ہے ۔ کمپنی اس وقت سالانہ (5000 )پانچ ہزار ٹن انسولیٹرز کی پیداوار کی حامل ہو چکی ہے۔
مرحوم چےئرمین ایس اے منان اور مرحوم مینجنگ ڈائریکٹر عطا الرحمن کی انتھک کوششوں سے کمپنی کا دنیا کی بہترین معیارکے انسولیٹرز بنانے والی کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے۔1983 ء میں کمپنی سٹاک ایکسچینج آف پاکستان میں پبلک کمپنی کے طور پر درج ہوئی اور کمپنی کا نام ایمکو انڈسٹریز لمیٹڈ کے طور پر تبدیل کر دیا گیا۔
الیکٹرک پورسلین کے علاوہ ایمکو ایک مکمل شعبہ کیمیکل پورسلین جیسا کہ ایسڈپروف لائننگ برکس(Acid proof lining bricks) ریشنگ رنگز(Raschig rings) سیڈل (Saddles)اور خصوصی ر یفریکٹر یز(Special Refractories) کی پیداوار کے لیے چلا رہا ہے ۔یہ شعبہ اس وقت مکمل طور پر مشروبات ،ملک پلانٹ، کیمیکل ، خوردنی تیل ، کھاد بنانے والی صنعتوں کی اشیاء میں تیزاب کی روک تھام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترقی پا چکا ہے۔ایمکو نے 1995 ء میں میسرز سیمنز (Siemens)جرمنی کے ساتھ66KV سے 420Kv (زیادہ سے زیادہ سسٹم ولٹیج) کے سرج اریسٹرز(Surger Arresters) بنانے کے لائسنسنگ معاہدے پر دستخط کیے۔
ایمکو نے 2005 ء میں میسرز (Hapam B.V) ہالینڈ سے منقطع کرنے والے سوئیچز بنانے کے لیے معلومات کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ایمکو مضبوط طور پر ایک مسلسل تحقیق اور ترقی کے پروگرام میں یقین رکھتی ہے تاکہ پورسلین انسولیٹر ز ، کیمیکل پورسلین ،اور سرامک ٹائلز کی ہمہ وقت بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکے ۔انسولیٹر کی معمول کی پیداوار کو قابل اجازت محدود کارکردگی اور سخت کوالٹی کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کافی کوششوں جیسے کہ بہتر کارکردگی کی خصوصیات کے ساتھ انسولیٹر زکی پیداوار اور ایمکو کے پاس اندرونی خانہ ٹیسٹنگ کی تمام سہولیات موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ ہماری ترقی اور ارتقاء نے (NGK) این جی کے جاپان سے حاصل شدہ تجربہ سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ ایمکو ابھی تک High Tention انسولیٹر بنانے والا پاکستان کا واحد ادارہ ہے اورنہ صرف تمام ملکی ضروریات کو پورابلکہ ساری دنیا میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے ۔
الیکٹرک سرامکس میں ایک قابل رشک پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ایمکو نے 1983 ء میں سرامکس میں تجربہ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے وسیع بنیاد پرسالانہ 700,000مربع میٹر ٹائل بنانے والا ایک جدید وال ٹائل پلانٹ لگایا ٹائل کی تیاری کے لیے پوری مشینری جرمنی اور اٹلی سے دنیا کی معروف مشنیری بنانے والوں سے حاصل کی گئی اس پلانٹ نے 1985 ء میں کام شروع کردیا ۔
1991 ء میں فلور ٹائل کے لیے 1,000,000 مربع میٹر کی سالانہ صلاحیت رکھنے والے ایک اور پلانٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔ مشینری اور اس کے بارے میں جانکاریsacmi اٹلی کی طرف سے فراہم کی گئی ۔ پلانٹ بین الاقومی میعار کے مطابق جامع رینج کی پیداوار کر رہا ہے ۔ 1996 ء میں ٹائل کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا ۔ ٹائل کی پیداوار سالانہ 700,000 سے 15,00,000 مربع میٹر کرنے کے لیے مشینری اور سامان کی فراہمی کے لیے ایک اطالوی کمپنی کے ساتھ دستخط کیے گئے ۔ یہ توسیع کی سہولت 1992 ء میں مکمل کی گئی۔ دونوں پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 25,00,000 میٹر ہے
ایمکو سالانہ 30,000 ٹن سے زائد پیداوار سے پاکستان میں سرامکس کا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔
ملک میں ٹائل کے مطالبات میں مسلسل اضافے کے باوجود، جنوری 2014 میں پلانٹ کو مکمل طور پر ٹائل ڈویژن کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے 3 سال سے زائد عرصے سے جاری ہونے والے قدرتی گیس اور بجلی کی سختی کی وجہ سے بند ہونا پڑا.